نئی دہلی29 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لڑکیوں کے ساتھ ہوئی چھیڑخانی کے بعدتنازعات میں آئی بنارس ہندویونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ریٹائرمنٹ میں بھلے ہی اب کچھ دن باقی ہوں، لیکن بی ایچ یومیں ہوئے ہنگامہ کے سبب ریٹارمنٹ سے پہلے ان الوداعی طے ہے۔معلومات کے مطابق فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے بی ایچ یوکے نئے وی وی وی کو منتخب کرنے کا عمل شروع کر دیاہے۔ بی ایچ یوکواکتوبر میں اپنا نیا وی سی مل جائے گا، نوٹیفکیشن اگلے ایک سے دو دن تک جاری کیا جائے گا،پورا مسودہ تیارکرلیاگیاہے۔HRD وزارت نے پورے عمل کے لیے ڈیڈلائن مقررکیاہے۔ نوٹیفیکیشن کے ایک ماہ کے اندر انتخابی عمل مکمل ہو جائے گا۔ نئے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے صدرسے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔صدر کی منظوری کے بعد، عمل شروع ہو جائے گا۔